2 جولائی 2017 - 13:00
نجران میں 7 سعودی دہشتگرد فوجیوں کی ہلاکت

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی عرب کے ساتھ مشترکہ سرحد پر 7 سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی علاقے نجران میں ایک سعودی فوجی ٹھکانے کو میزائل حملے کا نشانہ بناتے ہوئے 7 سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

مشترکہ افواج نے نجران میں ہی سعودی فوجیوں کے اڈے کو کاٹیوشا میزائل کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب عسیر میں بھی ایک یمنی جوان نے سعودی فوجی چیک پوسٹ پر تعینات جارح فوج کے ایک اہلکار کو نشانہ بناتے ہوئے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

.......

/169